User Rating
Expert Rating 0 out of 10
User Rating
Genre: Moral,
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson, Moral,
مرزا ادیب عصر حاضر کے جانے مانے اہل قلم ہیں جو بہ یک وقت ڈراما نگاری اور افسانہ نگاری میں ممتاز حیثیت رکھتےہیں ۔شروعات میں مرزا ادیب نے رومانوی کہانیاں لکھیں مگر جلد ہی انہوں نے عام زندگی اور معاشرتی مسائل کو اپنا مو ضوع بنا لیا۔مرزا ادیب نے اپنی کہانیو ں میں روز مرہ کی سادہ زبان کا استعمال کیا ۔جس کی وجہ سے انہیں عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ان کی تحریر کردہ زیر نظر کہانی میں نواب صاحب کو عمدہ قالینوں سے بہت محبت تھی ۔ ایک بار ان کے ہاں بخارا سے ایک بہت خوبصورت قالین آیا ۔ وہ نواب صاحب کے کمرے میں بچھایا گیا اور اس کمرے میں کسی ملاز م کی جانے کی جرأت نہیں تھی ۔ مگر ایک دن ایک ملازم شیرو کی شامت آگئی۔شیر و سے کیا غلطی ہوئی اور کیونکر ہوئی ؟ اس کو بچانے کے لیے جمیل آغا نے کیا کیا ؟ آئیے شیرو کی غلطی کا انجام جاننے کے لیے کہانی پڑھتے ہیں ۔